18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:8
بدین: بارش سے متاثرہ 50 ہزار افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ
آج نیوز - حالیہ طوفانی بارش سے بدین میں ہونے والی تباہی کا شکار ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے پچاس ہزار سے زائد متاثرین کی مشکلات میں اضاضہ ہورہا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں سیرانی احمد راجو، بھگڑا میمن، بیڈی، شادی لارج، پنگریو، ملکانی شریف، خیرپورگھنبو،کھوسکی اور ایل بی او ڈی سے ملحقہ سینکڑوں دیہات کے ہزاروں متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار نہروں، سیم نالوں ٹیلوں اور دیگر بلند مقامات پر پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ پاک آرمی نیوی اور رینجرز نے زیرآب آنے والے علاقوں اور دیہات میں پھنسے تین ہزار سے زائد متاثرین کو بوٹس ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور چند این جی اوز کی جانب سے ریلف کیمپوں میں متاثرین کو محدود پیمانے پرخوراک پانی اور ادویات مہیا کرنیکے باوجود متاثرین کی مشلات اور مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے۔ مناسب خوراک اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث علاقے میں پیٹ اور جلدی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔