18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23
متحدہ قومی مومنٹ آج کراچی کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرے گی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج شام چار بجے ہنگامی پریس کانفرنس کی جائے گی۔کراچی میں بدامنی ،فائرنگ،اغواء اور تشدد کے دیگر واقعات پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شام 4.بجے خورشید میموریل ہال عزیزآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔