تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:18

دریائے راوی اور ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب

آج نیوز - دریائے راوی میں سدھنائی اور دریائے سلتج میں سلیمانکی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ جبکہ دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ فلڈ وارننگ سنٹر کے مطابق دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر پانی کا اخراج اڑتیس ہزار کیوسک ہے، گزشتہ بارہ گھنٹے میں پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ پینتالیس ہزار کیوسک، سلیمانکی میں اڑتالیس ہزار اور ہیڈ اسلام کے مقام پر تیس ہزار کیوسک ہے۔ جبکہ باقی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کا ریلا سلیمانکی اور وہاڑی میں ہیڈ اسلام سے گزر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مزید پانی نہ چھوڑے جانے پر اگلے بارہ گھنٹوں میں پانی کی سطح میں کمی متوقع ہے۔ لیکن دریائے ستلج کے کناروں پر ضلع قصور کے دیہات میں ابھی تک پانی کھڑا ہے۔ یہاں متاثرین کیلئے ریلیف کیمپوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈی سی او قصور کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ پانی کے مکمل اترنے تک لگایا جا سکتا ہے۔ تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی سطح بالترتیب پندرہ سو تیتیس اور بارہ سو دس فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.