تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23

افغانستان میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی

جنگ نیوز -
کابل…جنگ نیوز…افغانستان میں جمعرات کی صبح زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجکر 22 منٹ پر آیا۔ ماہرین ارضیات کے مطابق اس کا مرکز دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر شمال کی طرف کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ اور زمین میں 55 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ میں یوریشین اور انڈین نامی تہیں آپس میں ملتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.