18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
ملکہ الزبتھ اول کی جانشینی پر بنائی جانے والی تاریخی فلم کا ٹریلر ریلیز
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانیہ ملکہ الزبتھ اول کی جانشینی پر بنائی جانے والی تاریخی فلم ”اینا نیمس“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے‘ فلم میں ملکہ الزبتھ اول کی وفات کے بعد تخت برطانیہ کیلئے شروع ہونے والی سازشوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار رولن امروس ہیں جو اس سے پہلے ”انڈیپنڈنس ڈے“ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے فلم میں تاریخی واقعات کو حقیقت کے قریب تر دکھانے کی کوشش کی ہے‘ کولمبیا پکچر نے ”اینا نیمس“ کو 28اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔