18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
وسطی کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 5سیکورٹی اہلکارزخمی
جنگ نیوز -
کرم ایجنسی…جنگ نیوز…وسطی کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح وسطی کرم ایجنسی کے علاقے منتو میں گشت پر معمور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ 5اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔