18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:45
حالیہ فسادات میں بعض لوگوں کو سخت سزائیں سنائی گئیں، برطانوی رکن پارلیمنٹ
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹام بریک اور انصاف کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے کہا ہے ملک میں حالیہ فسادات میں بعض لوگوں کو سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ٹام بریک کا کہنا ہے کہ بعض مقدموں میں سزا بہت سخت دی گئی ہے۔ تاہم کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ گیون بارول کا کہنا ہے کہ ان سزاوٴں سے یہ پیغام دینا ہے کہ حکومت اس قسم کی حرکات برداشت نہیں کرے گی۔ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر فسادات کے لیے بھڑکانے کے الزام میں دو افراد کو چار چار سال قید سنائی گئی ہے۔ ایک اور مقدمے میں ایک شخص کو گاڑی میں سے چوری کا ٹی وی سیٹ برآمد ہونے پر اٹھارہ ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔منگل کو 1277 افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس میں 64 فیصد افراد کو پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔