تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:8

چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جنگ نیوز -


لندن…انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کنگسٹن اوول میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔چار میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔آج کے میچ کیلئے بھارت نے ایک تبدیلی کی ہے اور زخمی کھلاڑی پراوین کمار کی جگہ آر پی سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ سیریز جیت چکے ہیں یہ تمام کھلاڑیوں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ سیریز 4-0 صفر سے جیت کر کلین سویپ کرینگے جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ شائقین کے غم و غصہ کو ٹھنڈا کر نے کیلئے چوتھا میچ جیتنے کی بھرپور کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.