تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56

بیرونی قرضوں کی مالیت 60 ارب ڈالر سے تجاوز

آج نیوز - ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں چار ارب اکیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، مجموعی مالیت ساٹھ ارب گیارہ کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تیس جون دوہزار دس تک بیرونی قرضوں کی مالیت پچپن ارب نوے کروڑ ڈالر تھی، جو تیس جون دوہزار گیارہ تک ساٹھ ارب گیارہ کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح ایک سال کے دوران غیرملکی قرضوں میں چار ارب اکیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک غیرملکی قرضوں کی مالیت اٹھاون ارب انہتر کروڑ ڈالر، دوسری سہ ماہی میں اٹھاون ارب انتالیس کروڑ ڈالر، اور تیسری سہ ماہی تک انسٹھ ارب ترپن کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ مالی سال عالمی مالیاتی فنڈ سے لئے گئے قرضے کا حجم آٹھ ارب چورانوے کروڑ ڈالر رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.