18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:49
عوام کو کڑک نوٹوں کی فراہمی کیلئے نئے نوٹ جاری
آج نیوز - عوام کو کڑک نوٹوں کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک نے سو ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کردئیے۔ کمرشل بینکس آج سے نئی نوٹوں کی گڈیاں فراہم کریں گے۔ اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو عیدی بانٹنے میں مشکلات سے بچانے کے لئے ملک بھر میں بینکوں کی نو ہزار شاخوں کو کڑک کڑک نوٹوں کی فراہم کردئیے ہیں۔ اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق کمرشل بینکوں نے آج سے عوام کو نئے نوٹوں کا اجرا شروع کر دہا ہے۔ نئے نوٹ بینکوں سے لینے کے لئے کھاتیداروں کو نادرا سے بنے قومی شناختی کارڈ کی نقل لے کرجا نا پڑے گی، جس کے بدلے بینک کیشئر ان کو دس اور بیس روپے کے کڑک نوٹوں کی ایک ایک گڈی دے گا، اور ان کے اکاؤنٹ میں سے وہ رقم کاٹ لے گا، یا نقد وصول کرے گا۔ یہ بات یہاں کافی غور طلب ہے کہ اسٹیٹ بینک نے تو بینکوں کے ذریعے نئی گڈیوں کی فراہمی کا اعلان تو کر دیا، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عوام بینکوں سے کڑک نوٹوں کی گڈیاں لینے میں کامیاب ہو پائیں گے یا بینکوں کا عملہ انھیں اپنے رشتے داروں میں تقسیم کر دے گا۔