18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:8
فلم ”لیڈیز ورسز رکی بھل“ میں رنویر سنگھ سات کردار ادا کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…یش راج بینر تلے بننے والی فلم لیڈیز ورسز رکی بھل میں انوشکا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ فلم میں سات کردار ادا کریں گے۔ بالی ووڈ فلم ”بینڈ باجا بارات“ کی کامیاب فلمی جوڑی انوشکا شرما اور رنیور سنگھ کو یش راج نے اپنی پروڈیوس کردہ رومانٹک کامیڈی فلم لیڈیز ورسز رکی بھل میں ایک بار پھر ساتھ کاسٹ کیا ہے۔ فلم میں بیک وقت سات کردار نبھانے کے حوالے سے رنویر شدید ٹینشن شکار ہیں اور ان کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے کیونکہ وہ رات رات بھر کروٹیں لیتے یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کس کردار کو وہ کس طرح اچھے انداز میں ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کامیڈی فلم اس سال دسمبر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی تاہم یہ تو آنے والا وقت اور فلم ہی بتائے گی کہ رنیور نے اپنے تمام کرداروں کے ساتھ کس حد تک انصاف کیا ہے۔