18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:8
برطانوی فسادات میں ملوث ایک ہزار سے زائد افراد پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانیہ کے دارالحکومت لندن سمیت تین بڑے شہروں میں ہونے والے فسادات میں ملوث ایک ہزار سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حالیہ فسادات میں ملوث 1005 مشتبہ افراد کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے قائم مقام کمشنر ٹم گوڈون نے کہا ہے کہ 1733 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے بعد مذکورہ افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو فسادات کی اجازت نہیں دیں گے اور ملوث افراد کو سزائیں دینا درست عمل ہے۔