تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:8

بدھ کے دن لوگوں کا رویہ باقی دنوں کی نسبت بہتر ہوتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -


لندن…جنگ نیوز…نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ بدھ کے دن لوگوں کا رویہ باقی دنوں کی نسبت بہتر ہوتا ہے۔ ہیلتھ سپلیمنٹ ادارے ”بائیو گلین“ کی طرف سے کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بدھ کے دن لوگوں کا رویہ باقی دنوں کی نسبت بہتر اور مثبت ہوتا ہے۔ تحقیق میں 5000 افراد کو شامل کیا گیا۔ تجرباتی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بدھ کے دن زیادہ افراد کی طبیعت خوشگوار تھی اور مثبت رویہ سامنے آیا، اس دن لوگوں نے باقی دنوں کی نسبت زیادہ آرام کیا، اپنا من پسند کھانا کھانے کو ترجیح دی۔ ماہرین نے اس دن کو طبیعت اور رویے کے اعتبار سے بہترین دن قرار دیا ہے۔ سورے یونیورسٹی کے نفسیاتی ماہر ڈاکٹر وِکی سینئر نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جس دن ہم اپنی زندگیوں پر اپنا مکمل اختیار حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ رویہ غیر مستقل طور پر ایک روز کیلئے ہی ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.