18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19
ایکشن فلم ”وارریئر“9ستمبر کو ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…جنگ نیوز…ہالی وڈ کے اداکار ٹام ہارڈی کی نئی ایکشن فلم ”وارریئر“ کو 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایکشن فلم ”وارریئر“ کی کہانی ایک سابق باکسر کے گرد گھومتی ہے۔ شراب نوشی کی عادت سے نہ صرف اس کا کیریئر تباہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کے اپنے بھی اسے تنہا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اپنے سپنوں کو پورا کرنے کیلئے وہ اپنے جوان بیٹے کا سہارا لیتا ہے اور اسے باکسنگ کی تربیت دیتا ہے لیکن بیٹے کو یہ معلوم نہیں کہ وہ اپنے والد کے خواب کی تکمیل کیلئے اسے اپنے ہی بڑے بھائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹام ہارڈی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دوسرے اداکاروں میں بک رولڈ اور مجریٹن شامل ہیں۔