18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
کساد بازای کا کوئی خطرہ نہیں، بارک اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ملک کو ایک اور کسادبازاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحالی کیلئے اگرچہ ان کی انتظامیہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیاکہ بحالی کا عمل شاید اتنا تیز نہ ہو جس سے بے روزگاری کو ختم کرنے میں مدد ملے سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کا خاتمہ اور اقتصادی بحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی معیشت ان دنوں مشکلات کا شکار ہے۔ حکومتی قرضوں کی حد کے معاملے پر برسراقتدار ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے مابین اختلافات نے مسائل میں مزید اضافہ کیا۔