18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:29
افغانستان: بم دھماکا و خودکش حملہ، 22 افراد ہلاک
آج نیوز - افغانستان میں دھماکے سے بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ پکتیا میں خودکش حملے سے دو افغان گارڈز مارے گئے۔ صوبہ ہرات میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹا جب مسافر بس وہاں سے گزررہی تھی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے بس تباہ ہوگئی اور اس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی علاقے میں ایک اور دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ صوبہ پکتیا کے علاقے گردیز میں خودکش حملہ آور نے خود کو نیٹو کے فوجی اڈے پر اڑا دیا۔ جس سے دو افغان سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے۔ طالبان نے ستائیس افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔