18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41
بجلی کا شارٹ فال3045 میگاواٹ ہوگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…ملک میں پن بجلی کی قلت 3045 میگاواٹ ہوگئی۔ شہروں میں چھ سے سات جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار14474میگاواٹ جبکہ طلب17519 میگاواٹ ہے اور بجلی کا شارٹ فال3045 میگاواٹ ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی کو680 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس وقت ہاہیڈل سے5564تھرمل سے 2143 آئی پی پیز سے6639 اور رینٹل پاور سے128میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر کے شہری علاقوں میں چھ سے 7 گھنٹے دیہی علاقوں میں دس سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور کئی علاقوں میں سحر اور افطارکے وقت لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔