18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:35
وزیراعظم کا کراچی کی صورتحال پر بلاامتیاز کارروائی کا حکم
اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملاقات کی۔ جس میں گورنر سندھ نے کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ جس کے بعد وزیراعظم گیلانی نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو فون کیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کےلئے انتظامیہ کااجلاس جلد طلب کیاجائے۔ ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی وزیراعظم گیلانی کو فون کرکے کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما واجہ کریم دادکی ہلاکت کی وجہ سے ایوان صدر میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے فیصلے کئے جانے تھے۔