تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:40

محصولات کے حجم میں 15ارب روپے کا اضافہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . رواں مالی سال سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فی صد کمی کے باوجود جولائی میں سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کئے جانے والے محصولات کے حجم میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔ فیڈرل بورڈ اف ریوینو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ سیلز ٹیکس محصولات کا حجم 55 ارب 51 کروڑ روپے رہا جو کہ جولائی 2010 میں 40 ارب 80 کروڑ روپے تھا۔بجٹ میں ٹریکٹرز ، کیڑے مار ادویات ، کھاد اور دوسری جی ایس ٹی سے مستثنیٰ اشیاء پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے صرف جی ایس ٹی کی مد میں وصول کئے گئے محصولات میں 15 ارب روپے کا اضافے دیکھا گیا۔ درآمدات پر سیلز ٹیکس سے 37 ارب 30کروڑ روپے وصول ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 80 فی صد زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.