تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:28

فاروق ستار کی کیمرون منٹر سے ملاقات

اے آر وائی - کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر اور پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے امریکی سفیر کیمرون منٹرسے امریکی سفارتخانے میں ایک اہم ملاقات کی۔



ذرائع نے بتایا ہے کہ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ ملاقات فوری نوعیت کی تھی جس میں کراچی کے حالات اور ملک کی مجموئی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ کراچی میں قیام امن کے حوالے سے امریکی سفارتکار اس سے قبل بھی اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ اور امریکہ کی جانب سے کراچی میں طالبانائزیشن کے حوالے سے متعدد مواقع پر تشویش کا اظہا ربھی کیا جاتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.