18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
دانش کنریا کی درخواست کی سماعت 27اگست تک ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ ہائی کورٹ میں ٹیسٹ کرکٹر دانش کنریا کی دائر درخواست کی سماعت 27اگست تک ملتوی ہوگئی۔جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں ٹیسٹ کرکٹردانش کنریا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کنیریا برطانوی پولیس سے تفتیشی ٹیپ حاصل نہیں کرسکتے، اس لیے پی سی بی خود ٹیپ حاصل کرے۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے برطانوی پولیس سے ٹیپ کے حصول کے لیے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔