تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51

نئی ووٹرز لسٹو ں کی تیاری کا عمل مکمل

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . ملک میں نادراکے ریکارڈ کے مطابق نئی ووٹرز لسٹو ں کی تیاری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے مطابق ووٹرز کی کل تعداد8کروڑ 6 لاکھ ہے ان ووٹرزکی گھر گھر رجسٹریشن کا عمل 22 اگست سے شروع کردیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق 98 فی صد شہریوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔نادرا نے الیکشن کمیشن کی ماتحتی میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز کی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ فہرستیں متعلقہ اضلاع کے الیکشن دفاتر کو بھجوا دی گئی ہیں،فروری 2008 کے عام انتخابات میں استعمال ہونے والی ووٹرز لسٹوں میں 8 کروڑ 10 لاکھ ووٹرز کا اندارج تھا،جن کی جانچ پڑتال کے بعد 3 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز ایسے تھے جن کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ ووٹرز کی گھر گھر رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئی فہرستوں کو حتمی شکل دے کر الیکشن کمیشن کو پیش کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نئی ووٹرز لسٹیں قابل عمل ہوجائیں گی،تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری سے قبل ہونے والے انتخابات پرانی لسٹوں کے مطابق ہی ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.