18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
کے ایس ای میں سرگرمیاں ماند،100انڈیکس میں سو پوائنٹس کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال نے بازار حصص کی سرگرمیوں کو بھی ماند کردیا کے ایس ای 100 انڈیکس میں سو پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ ہوئی۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اور نیشنل بینک کے توقع سے کم مالیاتی نتائج نے مارکیٹ کی گراوٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس 141 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار128 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 4 کروڑ سولہ لاکھشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت چھ پیسے اضافے کے ساتھ گیارہ روپے 17 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس151 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار618پوائنٹس پر بند ہوا۔