18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
گینگ وار کو پورے شہر میں پھیلا یا جارہا ہے،ایم کیو ایم
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . اردوبولنے والوں کاکیاقصورہے جنھیں اغواکرکے قتل کیاجارہاہے،کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر وسیم آفتاب نسرین جلیل اور شعیب بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون کا کہنا تھا کہ آخرکیوں اردوبولنے والوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گینگ وارکے دہشت گردایم کیوایم پیپلزپارٹی کے تعلقات خراب کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کل سے آج تک ہلاک افرادکی زیادہ تعداداردوبولنے والوں کی ہے،جبکہ بھتے نہ دینے والی مارکیٹوں پردستی بموں سے حملے کیے جارہے ہیں،اولڈسٹی ایریاسے30سے زائدافرادکوشناختی کارڈدیکھ کراغواکیاگیا،اور پھر قتل کردیاگیا،جن میں سے زیادہ تراردوبولنے والے تھے۔