18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
شاہ رخ را،ون کی تشہیر کیلئے بین الاقوامی کنسرٹ ٹور کی تیاری میں مصروف
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . اپنی سپر ہیرو فلم را،ون کے ریلیز سے قبل اس کی تشہیر کے لیے بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان ایک بڑے بین الاقوامی کنسرٹ ٹور کی تیاری میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان کی پرودکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم راون 26 اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔فلم پر پوسٹ پروڈکشن کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے اور اب کنگ خان کی پوری توجہ اس کی تشہیری مہم پر ہے اس سلسلے میں کنگ خان نے پہلے تو فلم پر مبنی ویڈیو گیم لانچ کرنے کا اعلان کیا اور اب تیاری شروع کردی ہے ایک کانسرٹ ٹورکی جس میں کنگ خان ملک اور بیرون ملک کے 36 شہروں میں پرفارم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ فلم کے اسٹارز کرینہ کپور اور ارجن رامپالہی اس ٹور کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ وہ فلم کے فینز کو سب سے زیادہ فین میل خطوط بھیج کر اپنی فلم کا نام ایک ورلڈ ریکارڈ سے بھی جوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ راون اب تک بنائی جانے والی مہنگی ترین بالی ووڈ فلم ہے جو کہ کنگ خان نے اپنے بچوں کی خاطر بنائی ہے۔