18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
مائیکل جیکسن کی یاد میں ہونیوالے کنسرٹ سے( KISS) بینڈباہر
جنگ نیوز -
لندن . . . . . برطانیہ میں مشہورزمانہ آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی یاد میں ہونے والے کنسرٹ میں سے راک بینڈ کِس (KISS) بینڈ کونکال دیا گیا ہے،مائیکل جیکسن کے اہل خانہ نے کس کو مدعو کرنے پر منتظمین کو سخت تنقید کاشانا بنایا تھا۔مائیکل جیکسن کے بھائی جرمین نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کو اس بات سے دکھ ہواہے کہ مائیکل جیکسن کی یاد میں ہونے والے کنسرٹ پر کِس بینڈ کو بھی بلایا جا رہا ہے۔کِس بینڈ کے رکن سمنز نے ایک انٹرویو میں مائیکل جیکسن کے بارے میں کہا تھاکہ انھیں یقین ہے کہ مائیکل جیکسن نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔اسی بیان کے سبب مائیکل جیکسن کے بہن بھائیوں نے کس بینڈ کو منسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے بلانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی جس پر اب کس بینڈ کو مائیکل جیکسن کنسرٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔