18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
وزیراعظم گیلانی سے گورنر سندھ کی پھر ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . گورنر سندھ عشرت العباد خان نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے پھر ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان حالات خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کی اور انہیں ہدایت کی کہ انتظامیہ کا فوری طور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جائے ، وزیراعظم نے مجرموں سے کوئی نرمی نہ برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات پر فوری قابو پایا جائے اور مجرم عناصر کو پکڑ کر قانون کے سامنے لایا جائے ، اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ، وزیراعظم نے کراچی میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔