18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51
وزیراعظم گیلانی سے الطاف حسین کا ٹیلیفون پر رابطہ
جنگ نیوز -
لندن . . . . . وزیراعظم گیلانی سے الطاف حسین کاٹیلیفون پررابطہ ہوا ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکرداراداکرے ۔ان کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیوں کی بسوں کے مسافروں کوشناخت کرکے قتل کیاجارہاہے۔اس موقع پروزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی اکٹھے چلیں،لیکن ایم کیوایم پیپلزپارٹی کوساتھ نہ چلنے دینے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔وزیر اعظم گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بھرپورکرداراداکریگی۔