تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:51

لیاری اسٹیشن کے فائر آفیسر لیاقت فاروقی کی تدفین کردی گئی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . دہشتگردی اور ہنگامی صورتحال میں دوسروں کی زندگیاں بچانے والاخود ہی پرتشدد واقعات کی نذر ہوگیا۔گزشتہ روزفائربریگیڈ کے لیاری اسٹیشن کے فائرآفیسر لیاقت ظفرفاروقی کو اغواء کیاگیااور پھراس کی لاش ملی۔لیاقت ظفر فاروقی نے اپنی 24سالہ ملازمت کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں،بم دھماکوں اورآگ لگنے کے دیگرواقعات میں کئی قیمتی جانوں اور بے شمار مالیت کی املاک کوبچایالیکن انہیں پرتشدد واقعات کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔فائراسٹیشن آفیسرلیاقت ظفرفاروقی کے بیٹے کے مطابق لیاری میں واقع ان کے گھرچندنامعلوم افرادان کے والد سے ملنے آئے،انہیں اغواء کیا اور پھر رات گئے ان کی لاش ملی۔بیٹے کے مطابق کل شام 7بجے نامعلوم افراد گھر میں ابو سے ملنے آئے اور انہیں اغوا کرکے لے گئے اور رات کو معلوم ہواکے ان کو قتل کردیا ہے۔لیاقت ظفر نے پسماندگان میں 7بیٹے 3بیٹیاں اور دو بیواوٴں کوسوگوار چھوڑاہے۔مقتول کی نماز جنازہ منظور کالونی اور تدفین پاپوش نگرقبرستان میں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.