18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17
امن لشکر ادیزئی ملکی سالمیت کی لڑائی رہا ہے،سربراہ امن لشکر دلاور خان
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ ادیزئی کے امن لشکر کے سربراہ دلاور خان نے کہا ہے کہ وہ ملک کی سالمیت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ اس لیئے امن لشکر ختم نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر انھیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری صوبائی وزراء بشیر بلور اور میاں افتخار پر عائد ہوگی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دلاور خان نے کہا کہ ادیزئی امن لشکر کے کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ ملک کی بقاء کے لیئے گزشتہ چار برسوں سے شدت پسندوں کیخلاف برسرپیکار ہے لیکن اس کے باوجود انھیں حکومتی تعاون حاصل نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ امن لشکر کا کوئی بھی اہلکار اغواء یا زمینوں کے قبضہ میں ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن لشکر کو اسلحہ اور خواراک کی کمی کا سامنا ہے، جسے پورا کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔