تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:8

عامر سہیل کا ن لیگ میں شمولیت کااعلان

آج نیوز - سابق کپتان عامر سہیل نے نواز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا۔ عامر سہیل کا کہنا ہے کہ وہ قائد کے کہنے پر عمران خان کے خلاف بھی الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات میں سابق کرکٹر عامر سہیل نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی،جس پر نواز شریف نے انہیں خوش آمدید کہا۔لیگی قائد نے کرکٹ کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عامر سہیل کی صلاحیتوں سے پارٹی کو فائدہ ہو گا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ انہوں ملک کے موجودہ نازک حالات کے پیش نظر غیر مشروط طور پر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے نواز شریف سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہے، وہ قائد کے کہنے پر عمران خان کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے۔عامر سہیل نے کہا کہ وہ پاکستان کے کھیلوں کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے لئے بھی ن لیگ کے پلیٹ فارم سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.