تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:2

سندھ میں فوج بلانے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی،گیلانی

آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سندھ میں فوج بلانے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی، وزیراعظم نے نوازشریف کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا،یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کا مقصد شراکت اقتدارنہیں کراچی کے حالات کو بہتر کرنا ہے۔اسلام آباد میں آبپارہ یوٹیلٹی سٹورپر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اورمعیارکا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے روز سے ہی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ مقررہ وقت پرہونے والے الیکشن کی تیاری کریں، وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کر اچی کی صورتحال پر ہمیں بڑی تشویش ہے،تاہم سندھ میں فوج بلانے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.