تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تحسین انور شاہ کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے انویسٹی گیشن سیل اے آر وائے نیوز کو بتایا ہے کہ اعلی حکام نے تحسین انور شاہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ادھر ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور شاہ جمعرات کی شام مستعفی ہونے کے باوجود جمعہ کے روز معمول کے مطابق آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آئے اور دفتری امور سرانجام دیتے رہے ۔



ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چوہدری برادران نے تحسین انور شاہ کا استعفی منظور نہ کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے استدعا کی ہے ۔ تحسین انورشاہ مسلم لیگ ق کے دورحکومت میں چوہدری برادران کے منظور نظر ڈی آئی جی کے طور پر گوجرانوالہ رینج میں تعینات رہے تھے اور ان کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تقرری کے حوالے سے بھی چوہدری برادران نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ذرائع کا دعوای ہے کہ چوہدری برادران مونس الہی کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے تحسین انور شاہ کو ڈائر یکٹر جنرل ایف آئی اے برقرار رکھے جانے کو اہم سمجھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.