تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17

خراب صورتحال کے سبب کراچی میں سونے کا لین دین بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بلین ہال میں سونے کا لین دین بند رہا۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا کی مارکیٹوں کے احتجاج اور کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے جمعرات کو سونے کے واحد بلین ہال میں سرگرمیاں معطل رہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کی درخواست پر جمعرات کو میٹھادر صرافہ مارکیٹ بند رہی اور یہاں سونے کی خریدوفروخت نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.