تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17

خیبر ْپختون خوا،لینڈ رکارڈ کمپوٹرائز کرانے کے منصوبہ پر کام کا آغاز

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا حکومت نے جائیداد کی رجسٹریشن میں جعلسازی کی روک تھام کے لئے لینڈرکارڈ کمپیوٹرائز کرانے کے منصوبہ پر کام پر آغاز کردیا ہے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لئے لینڈ رکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت جائیداد کی رجسٹریشن میں ہونے والی جعلسازی کا خاتمہ ہوجائے گا اور رجسٹریوں کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ایس ایم بی آر کے مطابق لینڈ رکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد جائیداد کے انتقال و اندراج کے عمل میں پٹواریوں کا کردار محدود ہوجائے گا۔ جس سے عوامی شکایات میں کمی آئے گی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.