تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17

وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ بلاجواز ہے، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کے حق میں نہیں۔ نواز شریف کی جانب سے وسط مد تی انتخابات کا مطالبہ بلاجواز ہے۔پشاور سے جاری بیان میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کے اس نازک موڑ پر کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ عوام نے موجودہ حکومت کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے اور اسے اپنی مدت پوری کرنے کا آئینی حق ہے۔ عوام کویہ حق حاصل ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر جس جماعت کو چاہیں منتخب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے برسر اقتدار آئی ہے اور اپنی پانچ سالہ مدت ضرور پوری کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.