18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28
کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل، الیکشن کمیشن کے حوالے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نادرا نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کرکے الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا ،ان فہرستوں میں 8 کروڑ سے زائد اہل ووٹرز کا اندراج ہیں۔ڈپٹی چیئرمین نادرا طارق ملک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق 81 ملین ووٹرز میں سے 37 ملین غیر مصدقہ تھے، ان میں سے 36 ملین کی کمپیوٹرائزڈ تصدیق ہونے پر انہیں ووٹر لسٹوں میں شامل کیا گیا ہے۔ نئی ووٹر لسٹیں 8 کروڑ 6 لاکھ بالغ رائے دہندگان پر مشتمل ہیں۔ الیکشن کمیشن اب ان فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل 22 اگست سے شروع کریگا۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ جن شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہیں ملے انہیں فراہمی آئندہ 6 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی۔