تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:19

سندھ:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

آج نیوز - بارش اور سیلاب سے متاثرہ زیریں سندھ کے علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے۔عالمی ادارہ صحت نے ملیریا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔گولارچی اور ٹھٹہ کے سیم نالوں میں شکاف سے مزید دیہات زیر آب گئے۔میرپورخاص کے اسی فیصد علاقے بارش کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی پانی میں ڈوبے ہیں۔رہائشی کالونیوں، سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور گلیوں میں اب دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے۔ گولارچی اور ٹھٹھہ کے سیم نالوں میں نئے شگافوں سے مزید دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ گاؤں ابراہیم رند میں گندا پانی پینے سے متعدد افراد گیسٹرو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بدین میں بارش سے متاثرہ پچاس ہزار افراد کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ پاک آرمی نیوی اور رینجرز نے زیرآب آنے والے علاقوں اور دیہات میں پھنسے تین ہزار سے زائد متاثرین کو بوٹس ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ مناسب خوراک اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث علاقے میں پیٹ اور جلدی بیماریوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیریں سندھ میں مختلف مقامات پر بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے ملیریا پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.