18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28
ادارے دوبارہ او پی ایف منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیزسے متعلق دوادارے دوبارہ اوپی ایف منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آبادمیں محمدجدام منگریوکی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کہاگیا ہے کہ اوور سیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن اور بیو رو آف ایمی گریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کو او پی ایف کو منتقل کیاجائے تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کوبہتراندازمیں حل کیاجائیگا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے21 ارکان میں بلوچستان کی نمائندگی نہیں۔ا یم ڈی او پی ایف اسرار جمالی نے بتایا کہ ایک رکن کاانتخاب جلدکرلیاجائیگا۔ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرزکے21ممبران میں بلوچستان کی جانب سے ایک رکن ہونادرست تناسب نہیں۔