تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28

لاہور میں این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع

جنگ نیوز -


لاہور… لاہورمیں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظفرقریشی کی سربراہی میں این آئی سی ایل ا سکینڈل کیس کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔این آئی سی ایل اراضی کیس کے چیف تحقیقاتی آفیسر ظفر قریشی کو سپریم کورٹ کے حکم پر الگ کمرہ اور انویسٹی گیشن ٹیم کے سابق ارکان فراہم کردیئے گئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم کے ایک رکن ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت شہزاد عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید حسین شاہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری محمد احمد اور خالد انیس کے علاوہ انسپکٹر چودھری سرور نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.