18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28
پشین میں پک اپ اور کار میں تصادم ،12 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
پشین…پشین میں پک اپ اور کار میں تصادم سے بارہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر سرانان کے قریب پیش آیا جہاں چمن سے کوئٹہ جانے والی پک اپ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکراگئی۔ جس سے دونوں گاڑیوں میں سوار بارہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے کوئی ایمبولینس اور سرکاری گاڑی نہیں پہنچی تاہم مقامی افراد نے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو پشین اسپتال پہنچایا۔ جہاں نہ تو بجلی اور نہ ہی عملہ موجود ہے، جس کے باعث تین زخمیوں کو کوئٹہ بھجوادیا گیا۔