18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28
اسلام آباد:پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکی امدادکیلئیوقومی سلامتی کے تقاضوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں سینٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سینیٹررضاربانی کاکہناتھاکہ کمیٹی افغانستان سے ممکنہ امریکی انخلا کے بعد کی صورت حال سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرکے سال کے اختتام پر بون میں ہونے والی کانفرنس کیلئے حکومت کو پیش کرے گی تاکہ حکومت انہیں اپنی پالیسی میں شامل کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد اوالین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فعال کردار ہے۔