تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28

سانحہ کربلا گامے شاہ کے پس پردہ حقائق سامنے لائے جائیں،وحد ت المسلمین

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں نے سانحہ کربلا گامے شاہ کے پس پردہ حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کربلا گامے شاہ کے باہر ایک احتجاجی جلسے میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال یہاں خودکش دھماکوں میں 49 افراد جاں بحق ہو گئے تھے لیکن ابھی تک کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا ، ملزمان کی گرفتاری میں بھی پیش رفت نہیں ہو رہی ۔انھوں نے شبہ ظاہر کیا کہ حکومت میں شامل بعض عناصر ملک دشمن افراد کی سرپرستی کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.