تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39

مستونگ میں مسلح افراد نے تین بیو پاریوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

جنگ نیوز -


کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے مستونگ سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاجبکہ مستونگ کے علاقے دشت میں مسلح افراد نے فروٹ کے تین بیوپاریوں کو ٹرک سے اتار گولی ماردی ۔لیویز ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں مستونگ کے علاقے گنجی ڈوری سے ملیں جنہیں شناخت کیلئے سول اسپتال مستونگ پہنچایاگیا جہاں کی شناخت طارق بلوچ ، محمود بلوچ،حامد اور لطیف کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔ یہ چاروں افراد کچھ روز پہلے مستونگ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دوسرے واقعہ میں ٹرک میں سوارفروٹ کے تین بیوپاری محمد سرور ،محمد اشرف ،کامران سیب خریدنے کیلئے دشت کے علاقے اسپلنجی جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں ٹرک سے اتار گولیاں مارکر ہلاک کر دیا۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب سے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.