18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39
پاک بھارت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،سبر وال
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرت سبروال کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت عوام کی بہتری کے لیے باہمی تعلق کے کئی راستے ہیں جن میں تجارت، اقتصادی تعلقات، تعلیم اور زراعت شامل ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات میں جوائنٹ کمیشن کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال نے کہا کہ ہم پاک بھارت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں، جو باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے کے لئے اس سال کے اوائل میں شروع کیا گیا۔