18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:1
کراچی کے حالات درست کرنے کیلئے جادو کی چھڑی نہیں،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کاکہنا ہے کہ کراچی کے حالات بہتر کرنے کے لئے ان کے پاس جادوکی چھڑی نہیں ہے،اگر ضرورت پڑی تو فوج کوطلب کیا جائے گا۔اسلام آباد سے کراچی ائیرپورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں رحمان ملک کاکہنا تھا کہ کراچی کے باسی آتش فشاں پر بیٹھے ہیں، اسلحہ سے لیس مختلف گروہ اپنے اپنے قلعے بنائے بیٹھے ہیں جن کا قلعہ قمع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ وزیر اعظم نے یقین دلایا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لئے جتنے وسائل درکار ہیں، فراہم کئے جائیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وہ یہاں صوبائی حکومت کی معاونت کے لئے پہنچے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں امن قائم ہوجاتا ہے تواس پر کئی الیکشن قربان۔