18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:51
اوول ٹیسٹ:انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان کے پچہتر رنز
آج نیوز - بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بارش سے متاثر ہوگیا، میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پچہتر رنزبنالئے ہیں۔ اوول میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اینڈریو اسٹراس اور ایلسٹر کک نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔ کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پچہتر رنز بنالئے تھے تاہم بارش کے سبب کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ اسٹراس اڑتیس اور کک چونتیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ بارش کے سبب پہلے روز چھبیس اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔