تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:46

کراچی میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے،ذوالفقارمرزا

اے آر وائی - کراچی : سینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، کب تک لوگ برداشت کرینگے، آخر کار لوگ اٹھ کھڑے ہونگے، اور فیصلہ کرینگے کہ قاتل کون ہے اور مقتول کون ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے واجہ کریم داد کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پیپلز پارٹی ساؤتھ جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔



میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ لیاری میں شہادتیں ہمارے بچوں اور بھائیوں کی ہوئی ہیں، جس طرح خاندان کے دیگر لوگ جمع ہوتے ہیں اسی طرح تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ واجہ کریم داد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشکل وقت میں بھٹو کے پیروکار اور ایک غیرت مند بھائی کی طرح شہید بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا، واجہ کریم داد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.