18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
مولانا افضل چشتی نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کر لی
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کی نماز جنازہ پڑھانے والے مولانا افضل چشتی برطانیہ پہنچ گئے ہیں،جہاں انہوں نے سیاسی پناہ طلب کر لی ہے،،مولانا افضل چشتی کے بیٹے نے انہیں دھمکیاں دینے والے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی نماز جنازہ پڑھانیوالے مولانا افضل چشتی کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی طرف سے انہیں مسلسل خطرناک نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں،جس کی وجہ سے وہ لندن منتقل ہو گئے ہیں،وہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے،پولیس تھانہ شمالی چھاوٴنی کے مطابق مولانا افضل چشتی کے بیٹے معین چشتی کی درخواست پر دھمکیاں دینے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،،مولانا افضل چشتی پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں،