تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

بدامنی کی صورتحال انتہائی تشویش طلب ہے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی حالیہ بدامنی کی صورتحال انتہائی تشویش طلب ہے۔ مجرموں ، شرپسندوں اور انسان دشمن عناصر کے خلاف موثر ترین کاروائی انتہائی ضروری ہے اور اس ضمن میں بلا کسی تفریق، سیاسی وابستگی کے کارروائی اورجرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔



وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت میں امن امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح الفاظ میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ بے گناہ ، معصوم اور پر امن شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں اور شر پسندوں ، دھشتگردوں اور عوام دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کو سختی کے ساتھ کچل دیں۔



وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں پر زوردیا کہ سورش زدہ علاقوں کے داخلی و بیرونی مقامات بر دائمی چوکیاں قائم کی جائیں اور پولیس و رینجرزکی نفری کو اس علاقے کے تمام مقامات پر کڑی نگرانی کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں موثر انداز میں چیکنگ کی جائے اور کسی بھی مجرم کو نہ چھوڑا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جس تھانے کی حد میں کلنگ کی واردات ہوگی اس حد کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے باز پرس کی جائے گی۔



وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں کو تربیت جاتی ہے اور وہ ہر حال سے نبرد آزما ہونے کے اہل ہوتے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ فوری اور سخت اقدامات سے کراچی میں امن کو جلد بحال کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ حکومت مکمل طور پر غیر جانبدار ہے جبکہ مجرم صرف مجرم ہے جو کسی بھی گروہ، پارٹی یا طبقے سے ہو ان کے خلاف موثر ایکشن لیا جائے اور امن امان کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ امن امان کے ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر آئی جی پولیس سندھ اور سی سی پی او کراچی نے صورتحال پر بریفنگ دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.